پیرس :کابلِ دربار ریسٹورنٹ برمنگھم میں راجہ ناصر علی کیانی، پاکستان پیپلز پارٹی برٹن آن ٹرینٹ کے صدر راجہ شکیل کیانی اور حاجی رفیق کیانی کی جانب سے راجہ ساجد کیانی، ہارون ہاشمی، اعجاز کالو سمیت دوست احباب کے اعزاز میں ایک پرتکلف دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔دعوتِ عشائیہ میں انگلینڈ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت معزز دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔تقریب میں چوہدری لطیف، واسا راولپنڈی کے سابق وائس چیئرمین ہارون ہاشمی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ قمر مسعود، حکیم امجد نواز جنجوعہ، حاجی رفیق کیانی، ناصر محمود، محمد سعید، ہارون کمال ہاشمی، شکیل کیانی، راجہ واجد، مشتاق احمد چوہان، چوہدری صغیر، چوہدری اصغر گوندل، راجہ قمر اسلام، راجہ ناصر علی، چوہدری سرفراز حسین، محمد ناہید بٹھی، عرفان بھٹی، اعجاز کالو، سرفراز احمد، راجہ ناصر، سعید احمد، واجد حسین سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی، جبکہ کھانے کے بعد خصوصی طور پر کابلی قہوہ بھی پیش کیا گیا۔ روایتی قہوے نے محفل کی رونق کو مزید دوبالا کر دیا اور شرکاء نے عشائیے اور میزبانی کو خوب سراہا۔اس موقع پر صحافتی برادری کی جانب سے بھی خصوصی شرکت کی گئی، جن میں فرحان شہزاد، محمد ناہید اور پاک وطن ٹی وی کے سلیم شہزاد شامل تھے۔تمام شرکاء نے شاندار میزبانی اور پرتکلف دعوت کے انعقاد پر راجہ ناصر علی کیانی، راجہ شکیل کیانی اور حاجی رفیق کیانی کا شکریہ ادا کیا۔میزبانوں راجہ ناصر علی کیانی، راجہ شکیل کیانی اور حاجی رفیق کیانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام دوست احباب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے مصروفیات میں سے وقت نکالا اور اس خصوصی دعوت میں شرکت کرکے محفل کو یادگار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں اور احباب کی باہمی محبت، خلوص اور بھائی چارہ ہی ایسی محافل کی اصل خوبصورتی ہے