پیرس :چوہدری انتظار آف کھوکھرا کی جانب سے فرانس وزٹ پر تشریف لائے کھاریاں بار کے صدر چوہدری خالد حسین آف شیخو چک کے اعزازمیں پیرس شنواری ریسٹورنٹ پر خوبصورت ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک گروپ سپورٹس فرانس کے اہم عہدیداورں سمیت ضلع گجرات کے ہر دلعزیز اوورسیز راہنما چوھدری صفدر برنالی نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے دوست بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔پاک گروپ کے صدر چوہدری رخسار احمد خاں، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صفدر برنالی، چوہدری عنصر محمود بھلڑ پاک گروپ، خان اصغر صدر ن لیگ یوتھ ونگ فرانس، چوہدری نیاسف علی پاک گروپ، چوہدری اخلاق احمد نائب صدر پی ٹی آئی فرانس، سید اویس حسین شاہ پاک گروپ، چوہدری عرفان طاہر پاک گروپ، چوہدری عاصم گجر پاک گروپ، چوہدری فضل الہی مراڑ پور ن لیگ فرانس، حافظ واجد اسلم پاک گروپ، معروف صحافی سلطان محمود، ماجد چیمہ جنرل سیکٹری پی ٹی آئی فرانس نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا.