رائحہ انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر خرم باروی کی جانب سے پاکستان پریس کلب لندن کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

لندن : رائحہ انویسٹمنٹ اور اے آر ڈی لاؤنج کے ڈائریکٹر خرم باروی کی جانب سے پاکستان پریس کلب لندن کے اعزاز میں ان کے دفتر، گینٹس ہل، ایسٹ لندن میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان پریس کلب لندن کے صدر چوہدری تبریز عورہ کی قیادت میں وفد کی رائحہ انویسٹمنٹ آفس آمد پر خرم باروی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔وفد میں جنرل سیکرٹری میڈم سائرہ خان، نائب صدور میاں فرخ شمسی اور زین العابدین، انفارمیشن سیکرٹری قیصر چوہدری، سوشل میڈیا سیکرٹری چوہدری عبدالرحمن سجاد، ممبر ایگزیکٹو باڈی محمد اسد نواز، چیئرپرسن ایونٹ و پروگرام کمیٹی میڈم فریعہ سوری، میڈم نادیہ عباسی، چیئرمین ڈاکٹر فیصل اور سینئر صحافی سید سبطین علی شامل تھے۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، برطانیہ میں پاکستانی میڈیا کمیونٹی کے کردار اور کاروباری شعبے کے ساتھ روابط کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میڈیا اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط روابط نہ صرف باہمی تعاون کے نئے راستے کھول سکتے ہیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔یہ ملاقات برطانیہ میں پاکستانی میڈیا کمیونٹی اور کاروباری شعبے کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے، تجربات اور خیالات کے تبادلے اور مستقبل میں مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے ایک خوشگوار اور مثبت پیش رفت ثابت ہوئی۔روابط استوار کرنا، تعلقات کو مضبوط بنانا اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنا ہی اس ملاقات کا بنیادی پیغام تھا۔پاکستان پریس کلب لندن کے وفد نے پرتکلف عشائیے، پرتپاک استقبال اور بہترین میزبانی پر خرم باروی کا شکریہ ادا کیا