سلاؤ۔ یوکے : حاجی چوہدری ظفر اقبال کی جانب سے کمیونٹی کے اعزاز میں منعقدہ دعوتی تقریب۔چچا حاجی چوہدری محمد صادق کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مئیر آف سلاؤ کونسلر راجہ رفاقت زراعت تھے۔ علمائے اکرام میں جامو مسجد اینڈ اسلامک سینٹر سلاؤ کے قاری عبدالجبار علوی اور اجالا فاؤنڈیشن سلاؤ کے چیئرمین و امام ذوالفقار علی وارثی تھے۔سلاؤ کی مشہور کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری ظفر اقبال امسال حج کی سعادت حاصل کر آئے۔ کمیونٹی نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی جبکہ پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مٹھائی لائے۔ حاجی ظفر اقبال نے حج مبارک کی سعادت حاصل کرنے پر 13 جولائی 2026 ء بروز سموار کو اپنی رہائشگاہ پر ایک پُرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔ جس میں مئیر آف سلاؤ، کونسلرز، مختلف سماجی تنظیموں کے کارکنان اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ شرکاء میں سابق پارلیمانی امیدوار برٹش پارلیمنٹ بیرسٹر اظہر چوہان، حاجی غلام محی الدین کٹاریہ، بیرسٹر قاری محمد منیر یونس (نعت خواں)، سلاؤ بارو کونسل کے کونسلر افتخار احمد سابق چیئرمین کنزرویٹو پارٹی سلاؤ و سابق چیئرمین ویکسم کورٹ پیریش کونسل،کشمیری لیڈر و سابق کونسلر ملک مشتاق، بیرسٹر محمد تاج خان (لندن لاء فرم)،اشتیاق چوہدری النور فوڈز (چیئرمین اوورسیز پاکستانی لورز OPL)، بزنس فورم کے حاجی محمد عاشق چیچی، بیرسٹر محمد ریاض گُل چیئرمین شریفاں ابراہیم فاؤنڈیشن،اُجالا فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین راجہ ارشد محمود جنجوعہ، کونسلر اعجاز احمد، سالار کشمیر حاجی چوہدری صابر حسین میرپوری، کونسلر ندیم خاور، سابق کونسلر عتیق سندھو، میاں عجائب، سابق امیدوار سلاؤ بارو کونسل راجہ محمد فیاض، ملک محمود (ٹیسٹ آف پشاور)، پاکستان برٹش بزنس فورم کے چیئرمین قیصر محمود چیچی، صدر منور ھسین چیچی، معظم چیچی، ملک محمود، میاں محمد سلیم، چوہدری آفتاب یعقوب، ساجد گُجر ووکنگ، محمد عاقل لندن، ملک محمد ظہور ویکسم، صفدر علی جوجو چیکن، راجہ محمد ارشد، بابر بشیر انقلابی، ڈاکٹر محمد رفاقت، محمد منشاء گَلڈفورڈ،خورشید قادری، سکندر حیات ریڈنگ، عمران حسین، وقار حسین ایسٹ ایٹری ریسٹورنٹ باتھ روڈ سلاؤ، وسیم حسین، محمد عُمر، حاجی محمد منیر ریڈنگ، حاجی محمد عُمر سلاؤ، محمد سلیم پسوال، محمد ندیم پسوال، مخدوم اعظم شیرازی، حافظ ارشد، مدثر چوہدری جبکہ انتظامیہ میں شامل مہمانوں کی خدمت و خاطر کرنے والوں میں مظہر حسین، ذوہیب ظفر، اسامہ ظفر، محمد ایاز صادق، شیراز اکرم، الیاس اکرم، فیاض اکرم، عدنان فاضل، برہان کٹاریہ اور بلال حق نواز کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ میزبان نے تمام مہمانوں کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔