راجہ ظفر جاوید کیانی کے کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی

سلاؤ۔ یوکے : راجہ ظفر جاوید کیانی کے کزن کی وفات پر فاتحہئ خوانی۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ (یوکے) میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ممبر و اُجالا فاؤنڈیشن کے خدمتگار راجہ ظفر جاوید کیانی کے تایا زاد بھائی راجہ افتخار احمد کیانی 31 جولائی 2026 ء کو پاکستان میں ھرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئے۔ ان کی عمر 45 سال تھی۔ موضع رتالہ تحصیل گُجر خان ضلع راولپنڈی صوبہ پنجاب پاکستان کے رہنے والے راجہ افتخار احمد کیانی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اُجالا فاؤنڈیشن میں دعائے مغفرت کی گئی۔ اور راجہ ظفر جاوید کیانی سے اظہار افسوس کیا گیا۔

خاص خبریں