پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈ ونگ فرانس کے صدر سید خالد جمال شاہ کی طرف سے لیگی عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

پیرس : پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس ٹریڈ ونگ کے صدر سید خالد جمال شاہ نے مسلم لیگ کے عہدے داروں کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا۔ جس میں مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر میاں محمد حنیف، چیف پیٹرن طلعت محمود چوہان، جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان، سینئر نائب صدر چوہدری محمد حسین، انفارمیشن سیکرٹری و وفاقی وزیر چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون کے فوکل پرسن راجہ اشفاق حسین، سینئر مسلم لیگی چوہدری تصور حسین تاڑر، رانا سیف اللہ خان، چوہدری اظہر حسین گجر آف اُتم گجرات، چوہدری عامر نواب چوہدری اصغر خان صدر یوتھ ونگ اور سینئر مسلم لیگی عبدالصبور بٹ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شامل نہ ہوسکے یہاں پیرس کے مشہور ریسٹورنٹ مرچ مصالحہ کے لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔ سب دوست کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور اس اچھے انتظام پر حاضرین نے سید خالد جمال شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر سید خالد جمال شاہ نے خوشخبری سنائی کہ بہت جلد بزنس انیڈ ٹریڈ ونگ کے آفس کا افتتاح کیا جائے گا جس میں خصوصی طور پاکستان سے حکومتی نمائندے تشریف لائیں گے۔
آخر میں سب دوستوں نے اس اچھے انتظام پر سید خالد جمال شاہ کا شکریہ ادا کیا۔