سپر ایٹ مرحلے کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 شکست دے کر ہوم ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دیا کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 169 کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دُنتھ ویلالگے 29، کوشل مینڈس 11، پون رتنائیکے 10، چرتھ اسالنکا 5، کپتان داسن شناکا 3، دوشن ہیمانتا 3 اورپتم نسانکا 0 کے انفرادی اسکور پر آ¶ٹ ہوئے دُشمانتھا چمیرا اور مہیش ٹھیکشانا 1 رن بنا کر ناٹ آ¶ٹ پویلین لوٹے کیویز کی جانب سے رچِن روِندرا نے 4 اور میٹ ہینری نے 2 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ مچل سینٹنر اور گلین فلپس 1، 1 وکٹ لے سکے اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے کیویز کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔