ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارتی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کے والد انتقال کرگئے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رنکو سنگھ کے والد کھانچند سنگھ طویل عرصے سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور نئی دہلی کے نواحی علاقے میں واقع ایک اسپتال میں آج صبح انتقال کر گئے مڈل آرڈر بلے بازرنکو سنگھ نے اپنے والد کے انتقال کے باعث عارضی طور پر اسکواڈ چھوڑ دیا ہے سابق کپتان ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کے والد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ رِنکو سنگھ سپر ایٹ مرحلے میں زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل دوبارہ ٹیم کو جوائن کر چکے تھے، تاہم وہ چنئی میں کھیلے گئے اس میچ کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنے تھے۔