لندن: اولڈ ٹریفوڈ اسٹیڈیم پہلی بار اذان کی آواز سے گونج اُٹھا؛ افطار کا اہتمام

برطانیہ کے تاریخی فٹبال اسٹیڈیم اولڈ ٹریفورڈ میں پہلی بار اذان کی آواز گونجنے کا منفرد اور تاریخی منظر دیکھنے میں آیا اس تاریخی لمحے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور اسے بین المذاہب ہم آہنگی اور شمولیت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تقریب انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں درجنوں مسلم مداحوں اور مہمانوں نے شرکت کی اسٹیڈیم میں نہ صرف اذان دی گئی بلکہ رمضان کی مناسبت پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے اجتماعی افطار کا اہتمام بھی کیا گیا یہ افطار مانچسٹر یونائیٹڈ مسلم سپورٹرز کلب کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کی گئی تقریب میں مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کے کوچ عمران حامد نے بھی شرکت کی۔ وہ یونین آف یورپین فٹبال ایسیوی ایسن کے بھی لائسنس ہولڈر اور انگلینڈ کی پریمیئر لیگ کی مہم ”نسل پرستی کیلیے کوئی جگہ نہیں“ کے آئیکون بھی رہ چکے ہیں نوجوان کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل کے میدان میں مذہبی رواداری اور تنوع کی اہمیت پر زور دیاجس میں تقریب میں مراکش کے بین الاقوامی فٹبالر نةصیر مزروئی بھی شریک ہوئے جو 2024 میں جرمن کلب بائرن میونخ سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوئے تھے۔