ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیابلیسنگ مزارابانی نے اس میچ میں اپنی 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹ بھی حاصل کی اس سے قبل آسٹریلوی کپتان ٹریوس ہیڈ نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی زمبابوے کے اوپنرز نے 61 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا تھا مارومانی 35 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے تھے بلیسنگ مزارابانی کی 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں زمبابوے کی جانب سے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا بہترین فیگر ہے بلکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف بھی سب سے بہترین بولنگ ہے آسٹریلوی ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میتھیو رینشا 65، گلین میکسویل 31 اور کپتان ٹریوس ہیڈ 17 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے ان کے علاوہ دیگر آٹھ بلے باز ڈب فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں زمبابوین پیس بیٹری نے آسٹریلوی ٹیم کو 170 رنز کا ہدف حاصل کرنے نہ دیازمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی نے 17 رنز کے عوض 4 اور بریڈ ایونز نے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔