دہلی میں گروپ ڈی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے کینیڈا کی طرف سے ہرش ٹھاکر نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ نوینت دھالیوال 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے یو اے ای کے اریانش شرما نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور شعیب خان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے یو اے ای نے 151 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔