ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیپال کی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں اٹلی نے موسکا برادرز کی ناقابل شکست دھواں دار شراکت سے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی اس سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی نیپال کی ٹیم 19.3 اوورز میں 123 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی تھی۔ عارف شیخ 27، کپتان روہت پوڈیل 23 اور آصف شیخ 20 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے تھے جبکہ ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی نے 124 رنز کا ہدف باآسانی 12.4 اوورز میں حاصل کرلیاآسٹریلوی نڑاد اطالوی کھلاڑی اینتھونی موسکا 62 اور جسٹن موسکا 60 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اٹلی کی جانب سے کرشن کالوگاماگے نے 3، بین مانینتی نے 2 جبکہ علی حسن، جے جے اسمٹس اور جسپریت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔