سابق کپتان وسیم اکرم کو سیالکوٹ اسٹالینز کا صدر بنانے کا مقصد ان کے تجربات اور سوچ سے پاکستان کرکٹ میں اپنا کردار ادا کرنا ہے وسیم اکرم کے فینز دنیا بھر میں ہیں، ان کے سوچنے اور سمجھنے کا طریقہ سب سے مختلف ہے، وہ لیگ کرکٹ کے معاملات کو بہتر طریقے سے اگے بڑھا سکتے ہیں، یقین ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور وسیم اکرم کا کمبینیشن ٹیم کو بلندیوں پر لے جائے گا ان خیالات کا اظہارپی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے مالکان کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور وسیم اکرم کا کمبینیشن سیالکوٹ اسٹالینز کو بلندیوں پر لے جائے گا دعوی کرتے ہوئے کیا وسیم اکرم اور اسٹیو اسمتھ جیسے بڑے ناموں کو ساتھ اس لیے رکھا ہے کہ ان کی موجودگی میں پاکستان کے نوجوانوں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملے انہوں نے کہا کہ جس طرح کھیلوں کے چیزوں کی وجہ سے پوری دنیا میں سیالکوٹ کی الگ پہچان ہے فیفا اور پوری دنیا پاکستانی فٹبال کی اہمیت کو تسلیم کرچکی ہے، اس طرح ہماری فلاسفی ہے کہ اب کرکٹ ٹیم بھی سیالکوٹ کی شناخت بنے یہ ٹیم ہماری نہیں بلکہ سیالکوٹ شہر اور کرکٹ کے دیوانوں کی ہے ہم سب نے مل کر ٹیم سیالکوٹ کو کامیابی دلانی ہے۔ خواہش ہےکہ سیالکوٹ کے تمام لوگ، ادارے ہمارے ساتھ کندھے سےکندھا ملا کر کھڑے ہوں۔