آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں ہی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کے دوبارہ استعمال کے الزامات کو جنم دیا ہے سوشل میڈیا پر شیئر کے گئے کلپ میں کارکنوں کو گلاس میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کو بوتلوں میں واپس منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے صارفین نے اس عمل کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے حفظان صحت کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں‘وائرل کلپ نے ہنگامہ مچا دیا ہے اور شائقین صحت و حفاظت کے ضوابط کی سختی سے پیروی کا مطالبہ کر رہے ہیںابھی تک اس بارے میں اسٹیڈیم حکام، ڈی ڈی سی اے، بی سی سی آئی یا مشروب ساز کمپنی کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے جس سے معاملے کی حقیقت واضح ہو سکے۔