گجرات یونیورسٹی میں سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں

گجرات:جامعہ گجرات کے شعبہ جات علوم اسلامیہ ،باٹنی اور تاریخ کے سکالروںکو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض۔جامعہ گجرات کے شعبہ جات علوم اسلامیہ ،باٹنی اور تاریخ کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ سکالروں کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے جاری کردہ اعلامیوں کے مطابق شعبہ علوم اسلامیہ کے سکالرمحمد رضوان الحق،شعبہ باٹنی کے سکالرسید مظہر عرفان شاہ اور شعبہ تاریخ کے سکالر چمن شہزاد مسیح کومتعلقہ مضامین میں تحقیق مکمل کرنے پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کی گئی ہےں۔ محمد رضوان الحق کے تحقیقی مقالہ کی نگرانی کا فریضہ شعبہ علوم اسلامیہ کے لیکچرار ڈاکٹرمحمد حسیب نے سرانجام دیا جبکہ سید مظہر عرفان شاہ نے اپنا تحقیقی مقالہ شعبہ باٹنی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات بھٹی کی رہنمائی میں مکمل کیا۔چمن شہزاد مسیح کے تحقیقی مقالہ کی نگرانی شعبہ تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام شبیر نے کی ۔ تمام امیدواران کوHECپاکستان کے مقرر کردہ معیار و قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہور الحق نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والے سکالروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔