ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گجرات صبا سحر نے فروٹ و سبزی منڈی گجرات کا دورہ کر کے نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی انہوں نے بولی کے طریقہ کار، اشیائے خوردونوش کی آمد اور قیمتوں کے تعین کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شفاف نیلامی کے ذریعے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو مناسب قیمتوں پر پھل اور سبزیاں دستیاب رہیں۔