ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ذوالفقار احمد نے سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی بولی، طلب و رسد کی صورتحال اور نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیاانہوں نے متعلقہ عملے اور آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ نیلامی کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا جائے اور سرکاری پالیسی کے مطابق قیمتوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو مناسب ریلیف فراہم ہو سکے۔