ایران امریکا جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں سے روزانہ کی بنیاد پر ایل پی جی کے اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی اوگرا کی مقررہ قیمت سے زائد پر ایل پی جی کی فروخت یا ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی اطلاع میں ٹرانزٹ/گاڑیوں میں موجود ایل پی جی بھی شامل ہو اور یہ معلومات فارمیٹ کے مطابق ای میل کے ذریعے بھیجی جائیں جبکہ ایل پی جی پلانٹ کا نام اسٹوریج و فلنگ پلانٹ میں موجود ایل پی جی میٹرک ٹن گاڑیوں/ٹرانزٹ میں موجود ایل پی جی میٹرک ٹن کی صورت میں فراہم کی جائیں ایران امریکا جنگ کے باعث ملک میں ایل پی جی کی سپلائی چین کو برقرار رکھنے اور عوام کو ایل پی جی مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے بچانے کے لیے اوگرا نے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ روزانہ صبح 9 بجے تک اپنے اسٹوریج اور فلنگ پلانٹ میں موجود ایل پی جی کے اسٹاک میٹرک ٹن میں کی اطلاع دیں ورنہ رپورٹ یا شکایت کی بنیاد پر متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی