لاہور کے بعد گجرات میں بھی سپیشل بچوں کیلئے سکول کی نئی بس فراہم کرد ی گئی

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی کاوش سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے نئی بس گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ہائی اسکول فار بوائز نارووالی کے لیے فراہم کی گئی، جسے باقاعدہ طور پر اساتذہ اور طلبہ کے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر خصوصی بچوں کے وفد نے ڈی سی آفس کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں گریڈ 19 میں ترقی پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن شیراز چیمہ، پرنسپل مسز مِسباح کوثر، فوکل پرسن مِسباح رانی اور پرنسپل مس خجستہ سمیت مختلف میل و فی میل خصوصی تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی شریک ہوئے۔شرکاءنے خصوصی بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔