گجرات:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر کا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات وقاص صفدر سکندری نے فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کر کے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اور قیمتوں کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیاانہوں نے بولی کے طریقہ کار، اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو چیک کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ قیمتوں میں استحکام اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رہے گی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔