رمضان المبارک میں مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے،پھل اشیائے خورد نوش، رمضان سے منسلک چیزوں پر من مانی قیمت وصول کی جارہی ہے،حکومتی رٹ نظر نہیں آتی،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا، حکمران جہازوں اور خلا سے زمین پر قدم رکھیں تو انہیں پتہ چلے عوام کس اذیت سے گزر رہے ہیں، کمشن رشوت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں، ڈھٹائی سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، لوٹ گھسوٹ رشوت میں بے خوفی بے باکی کا یہ منظر شاید پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے اس کا سبب عوامی نمائندوں کا بے وزن ہونا،اور بیوروکریسی کو ان کی اصل پوزیشن اور عوامی حمائت کا اندازہ ہے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا مسلمانوں کے معاشرے میں رمضان میں مصنوعی مہنگائی، اور اس پر ڈھٹائی لمہ فکریہ ہے،تاجروں کو غربت مہنگائی کی چکی میں پسنے والے بے بس، بےکس لوگوں کی حالت زار پر ترس کھانا چاہیے