خواتین کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

پنجاب کی ہر تحصیل میں گرین بس سروس شروع کی جائے گی اور جلد ٹریک لیس ٹرین منصوبے کا اجرا بھی کیا جائے گا۔ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں ای ٹیکسی اسکیم متعارف کرائی گئی، جو ماحول دوست اور خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ای ٹیکسی سکیم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیے انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد سے زائد کو ٹہ فراہم کی گئی ہے۔ خواتین ٹیچر، سائیکالوجسٹ اور دیگر پیشہ ور افراد نے بھی ای ٹیکسی حاصل کی ہے، تاکہ وہ روزگار کے مواقع سے مستفید ہوں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہر بیٹی محفوظ ہے اور حکومت ہر صورت مدد کو پہنچے گی۔انہوں نے گرین بس منصوبے کی کامیابی اور ای موبیلٹی کے نظام کی تشکیل پر بھی روشنی ڈالی، بتایا کہ 1500 بسیں آرہی ہیں اور مزید 1100 شامل کی جائیں گی پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی گئیں، ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے، اسکیم میں خواتین کے لئے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔ای ٹیکسی اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے 60 فیصد ڈاو¿ن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پنجاب پورے پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے سرکاری طور پہ ای ٹیکسی اسکیم لانچ کی۔ یہ ماحول دوست اقدام ہے اور باعزت روزگار کا ذریعہ بھی۔ 30 فیصد سے زائد مستفید ہونے والے خواتین ہیں۔ ای ٹیکسی اسکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب، پینک بٹن پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک ہوگا۔ای ٹیکسی سکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لئے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔ای ٹیکسی اسکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔