گجرات:رمضان میں عوام کو لوٹنے والے گرانفروشوں کو بھاری جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے مختلف مارٹس کا دورہ کر کے ڈپٹی کمشنر کاونٹرز کا معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی دستیابی، نرخنامے اور رعایتی اشیاءکی فروخت کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر تین مارٹس کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈی سی کاونٹرز پر مقررہ نرخوں پر اشیاءکی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں جرمانے کیے جانیوالے مارٹس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا‘عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ انکے نام بھی جار ی کیے جائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے رمضان المبارک کے مبارک مہینہ میں کون کون گرانفروشی کا مرتکب ہو رہا ہے