سرائے عالمگیر: پرائس چیکنگ اور ڈی سی کاونٹرز کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے جی ٹی روڈ مین مارکیٹ کے قریب قائم کریانہ اسٹورز پر پرائس چیکنگ کی اور ڈپٹی کمشنر کا¶نٹرز کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد اور ڈی سی کا¶نٹرز پر دستیاب اشیاءکی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ قیمتوں کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔