گجرات پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر

گجرات: ممتاز شخصیت جیزان ڈار نے گجرات پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا ، جیزان ڈار ، ذیشان ڈار ، میاں حسنین پگانوالہ ، میاں ذین اصغر پگانوالہ اور سیٹھ اسد نے گجرات پریس کلب کابینہ کا پرتپاک استقبال کیا ، افطار ڈنر میں گجرات پریس کلب کے نومنتخب صدر سید نوید شاہ ، گروپ لیڈر طفیل میر ، سینئر نائب صدر رانا شہزاد ، جنرل سیکرٹری محمد داﺅد شفیع ، سیکرٹری فنانس مرزا محمد یونس ، الیکٹرانک میڈیا کے نومنتخب صدر اعجاز احمد شاکر ، جنرل سیکرٹری شاہد بشیر کمبوہ ، سینئر صحافی آکاش نیازی ، سید اظہر شاہ ، عاصم رضا سید ، مرزا شاکر بیگ ، ابوبکر سیٹھی ، محمد عثمان شفیع اور سنیہ بٹ موجود تھے، آخر میں نومنتخب صدر سید نوید شاہ نے گرینڈ افطار ڈنر پر جیزان ڈار کا شکریہ ادا کیا۔