پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے بھرپور کارروائیاں ‘لاکھوں کے جرمانے

گجرات:یکم رمضان المبارک سے ابتک ضلع گجرات میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5,761 انسپکشنز کی گئیں۔ خلاف ورزیوں پر 2,105 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 132 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے مجموعی طور پر 8 لاکھ 3 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کارروائیاں مزید مو¿ثر بنائی جا رہی ہیں۔