گجرات: تین رکنی ڈونگا گینگ ہتھے چڑھ گیا‘موٹرسائیکلیں ودیگر مال مسروقہ برآمد

تھانہ رحمانیہ پولیس نے چوروں، ڈاکووں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈونگا گینگ گرفتار کر لیا۔ 2 عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں، ایک بکری اور گھریلو سامان مجموعی طور پر 3,67,000 روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی علی رضا عرف ڈونگا ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں علی رضا عرف ڈونگا، بابر حسین عرف بابری اور طارق محمود شامل ہیں،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3,67,000 روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے، جس میں دو عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں، ایک بکری اور گھریلو سامان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے دیگر وارداتوں کے انکشاف کی بھی توقع ہے،ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔