گجرات:مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے محمد آصف آف کنگ سہالی،محمد امجد ساہی کیرانوالہ نوشیراں، علی رضا ساہی، محمد الیاس گجر ایڈووکیٹ اور محمد رزاق گجر نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور گجرات کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد آصف اور محمد امجد ساہی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی نے بلا تفریک گجرات میں نچلی سطح تک میرٹ پر ترقیاتی کام کروائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات، ریسکیو1122 اور شعبہ صحت میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے آج بھی گجرات کی عوام آپ کے بنائے منصوبوں سے مستفید ہو رہی ہے آپ کی فیملی نے ہمیشہ گجرات کی عوام کو اولین ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ گجرات کی عوام چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی سے والہانہ محبت رکھتی ہے۔