نیٹ میٹرنگ، نیپرا نے سولر صارفین کو بڑی خوش خبری سنادی نیپرا نے سولر پالیسی 2026 میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، شراکت داروں سے تجاویز بھی طلب کر لی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پرانے سول صارفین کیلیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ترامیم کا اطلاق 9 فروری 2026 سے ہوگا واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے گزشتہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر کے نیٹ بلنگ کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھانیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرانے سولرصارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نیپرا نے سولر پالیسی 2026 میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں اتھارٹی نے شراکت داروں سے تیس روز میں تجاویز بھی مانگی ہیں۔