گجرات: شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماءکونسل ضلع گجرات کے زیر اہتمام سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف احتجاجی ریلی ریلی کا آغاز امام بارگاہ خیمہ عباس ع معین الدین پور گجرات سے ہوا اور اختتام بولے پر ہوا ۔قائد ملت کے حکم پر عوام نے بھرپور شرکت کی ۔شرکاءمیں ملی و مذھبی جماعتوں کے شرکاءکے ساتھ ساتھ وکلا برادری ، سماجی و فلاحی کارکن ، بچے بوڑھے ، تمام مکاتب فکر کے افراد ، صحافتی برادری و دیگر نے شرکت کی ۔شرکاءنے شہدا سانحہ ترلائی کے حق میں جبکہ دہشت گردی لے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی ۔ضلعی صدر گجرات سید ہارون بابر جعفری نے حکمران طبقہ ، ارکان بالا سے دہشت گردی کے خلاف منظم کارروائی کرنے پر زور دیا ۔مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف عباس کاظمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔جبکہ دیگر مقررین نے حکومت وقت سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ۔ریلی میں شیعہ علماءکونسل گجرات کے عہدہ داران نے بھرپور شرکت کی جس میں حجة الاسلام قبلہ محمد زمان حسینی ، سید الطاف حسین رضوی ، سید معظم رضا ، سید عقیل عباس جعفری ، مولانا سید زاہد عمران نقوی ، و دیگر شریک ہوئے ۔آخر پر منتظم ریلی ضلعی صدر گجرات سید ہارون بابر جعفری نے نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔