سرائے عالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی زیر نگرانی یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سی او ایم سی عظمت وڑائچ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ تقریب کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، قومی پرچم لہرایا گیا، اظہارِ یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا جبکہ کشمیری شہدا کے ایصالِ ثواب اور آزادی کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔تقریب کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ان کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنا تھا۔ شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔