گجرات پولیس کو 31 مقدمات میں مطلوب ذیشان بابر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

گجرات: پولیس نے دعوی کیا ہے کہ 31سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم ذیشان بابر ولد عبدالزاق ساکن چک جانو کلاں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے ‘ پریس ریلیز کے مطابق واقعہ تھانہ منگوال کے علاقہ پل روپوکی کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ رات پولیس تھانہ منگوال نے پل روپوکی کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی چارموٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو گئے فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا تو ایک کس قریبی گندم کی فصل میں مضروبی حالت میں پایا گیاملزم کی شناخت ذیشان بابر ولد عبدالزاق ساکن چک جانو کلاں کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا دیگرملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے مضروب ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کردیا جس نے ہمراہی ملزم محمد زبیر ولد محمد عنائیت ساکن خاصہ چک نمبر 33 منڈی بہاوالدین کے ساتھ ہونے کا انکشاف کیادوران علاج معالجہ ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ملزم مذکورہ 31سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔