گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائیاں‘ پتنگیں برآمد، ملزم گرفتار

گجرات: ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر رائے فیاض احمد نے ASI محمد آصف اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران ملزم شہزاد ولد کلیم ساکن سلطان آباد جو موٹر سائیکل پر پتنگیں فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔جسکو گرفتار کرکے 20 عدد پتنگیں برآمد کرلیں گئیں۔گرفترا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیاپتنگ فروشی اور پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے۔والدین اپنے بچوں کو ایسے فعل سے دور رکھیں۔