لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کنجاہ عید الاضحی تک مکمل کرنیکی ہدایات جاری

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کنجاہ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیادورے کے دوران متعلقہ حکام اور کنٹریکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی کہ پارک میں زمین کی بھرائی کا عمل سڑک تک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ واش رومز کی تعمیر بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے سے جاگنگ ٹریک کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔کنٹریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور عیداظحیٰ تک پارک کو مکمل کر لیا جائے گا تاکہ شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو تفریح کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔