منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ملزم گرفتار‘ لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد

گجرات پولیس تھانہ صدرسرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،ملزم گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوسے زاہد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پراور ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتازاحمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیرآفتاب رسول چوہان اور عثمان بشیرسب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسرار احمد ولد محفوظ حسین قوم جٹ سکنہ پنڈی جٹاں کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1140گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس نیگرفتارملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جنکے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔