گھریلو ملازمہ کےساتھ ہوٹل میں زیادتی‘ نازیبا ویڈیوز بنا کر وائرل ‘ ملزم گرفتار

لاہور:گلبرگ پولیس نے نجی ہوٹل میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیامتاثرہ لڑکی والدین کے ساتھ نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی اپنی سہلی کے ذریعے لڑکے سے دوستی ہوئی جس نے بہانے سے باہر ملنے بلایا، ملزم 14 سالہ لڑکی کو ورغلا پھسلا کر کھانے کے بہانے نجی ہوٹل لے گیاایس پی ماڈل ٹاو¿ن شہر بانو نقوی نے بتایا کہ ملزم نے ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنائی جبکہ ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیوز وائرل بھی کر دی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ایف سی کچی آبادی سے ٹریس کیاملزم حسنین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔