عمران خان کو پسند ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرانےکی اجازت دی جائے: سابق کھلاڑیوں کا مطالبہ

سابق کپتانوں کا حکومت پاکستان سے عمران خان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق چودہ سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق پاکستانی کپتان عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات اور مناسب طبی امداد فراہم کی جائے سابق کھلاڑیوں نے خصوصاً عمران خان کی بینائی کی خرابی اور طویل قید کے دوران حالات پر سوالات اٹھائے ہیں یہ درخواست سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے تیار کی جس پر بھارت کے سنیل گواسکر اور کپل دیو سمیت آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے کئی سابق کپتانوں نے دستخط کیے یہ خط وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کیا گیا ہے آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 73 سالہ عمران خان کی صحت سے متعلق حالیہ رپورٹس پر سابق کھلاڑیوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔