اپنے ڈرائیور کی بیوی کےساتھ زیادتی کرنےوالا ملزم گرفتار‘ تحقیقات جاری

لاہور: ایس پی کینٹ کی ہدایت پر پولیس نے ڈرائیور کی بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق خاتون اور اس کا خاوند ملزم کے گھر کام کرتے تھے۔ خاتون نے 3 ماہ قبل کام چھوڑ دیا تھا جب کہ خاوند ملزم کے گھر ڈرائیوری کرتا رہا ایک روز ملزم خاتون کے خاوند ساتھ گھر آیا تھا اور خاوند کو کام کے بہانے بازار بھیج دیا اور موقع پاکر ملزم نے خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالابرکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل صادق کو گرفتار کرلیامتاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم سہیل صادق کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم سہیل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔