سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمت عملی ’عزمِ استحکام‘ کے ویژن کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تازہ کاروائیوں کے دوران 25دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں ‘سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر پر قہر بن کر ٹوٹ پڑیں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیاوزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیاخیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے