پاکستان کا برادر ملک متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برادر ملک متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تحمل اختیار کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے خورفکن بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں