کراچی: شہر قائد میں ڈاکو راج ‘ دن دیہاڑے ڈکیتیاں‘ شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو قتل

شہر قائد می دن دیہاڑے ڈکیتیاں معمول بن گئیں شہریوں نے بچاﺅ کیلئے ہتھیار اٹھا لیے ‘جیل چورنگی پل پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ا±س کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیاہلاک ہونے والے ڈاکو سے ایک پستول بمع گولیاں برآمد کی گئیں، مارے جانے والے مبینہ ڈاکو سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مارے جانے والے ڈاکو کی لاش سردخانے منتقل کردی ترجمان کراچی پولیس کے مطابق دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے کہ شہری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے بھاگ نکلا۔