وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ کارگو میں اضافہ ہوا ہے بندرگاہوں پر رش کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر قرار ہے انہوں نے کنٹینرز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کے پی ٹی اور ٹرمینل آپریٹرز سے شفٹنگ پلان بھی طلب کرلیا وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت کراچی بندر گاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے اضافی سامان، لکڑی کے پیلیٹس اور غیر استعمال شدہ آلات اور پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 روزہ مہلت دی ہے