وزیراعلیٰ مریم نواز شر یف کا وزیراعلیٰ کا اپنا کھیت اپنا روزگار منصوبے کا اعلان

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کی تمام قابل کاشت سرکاری زمین کسانوں کو 10 سالہ لیز پر دی جائے گی اپریل سے “اپنا کھیت، اپنا روزگار” سکیم کے تحت کسانوں کو مفت سرکاری زمین فراہم کی جائے گی ہر کسان کو 5 ایکڑ زمین فراہم کی جائے گی اور اس کے عوض کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو زمین کے ساتھ مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ فوری طور پر کاشتکاری کا آغاز کر سکیںاپنا کھیت، اپنا روزگار” منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت تقریباً ڈھائی لاکھ ایکڑ اراضی غریب اور مستحق افراد کو فراہم کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔حکومتی ذرائع کے مطابق سکیم کی تفصیلات اور درخواست کا طریقہ کار جلد جاری کیا جائے گا مریم نواز نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد زرعی شعبے کو مضبوط کرنا اور دیہی معیشت کو سہارا دینا ہے