پاکستان میں پونے 2کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور

پاکستان میں گزشتہ 7 سال میں مزید پونے 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے اعداد وشمار کے مطابق 25 کروڑ کی آبادی میں سے 7 کروڑ غربت کا شکار ہوگئے، 7 سال میں غربت کی شرح میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں معاشی عدم مساوات بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، عدم مساوات کی شرح بھی بڑھ کر 32 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہتے ہیں پالیسی کے عدم تسلسل، کرونا وبا اور آئی ایم ایف پروگراموں سے غربت میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی نے لوگوں کو بری طرح کچل دیارپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں شرح 17.4 فیصد رہی، بلوچستان میں غربت کی شرح 47 فیصد تک جا پہنچی، خیبر پختونخوا میں شرح 35.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔سندھ میں غربت کی شرح 32.6 اور پنجاب میں 23.3 فیصد ہو گئی