ہم نے پیپلز پارٹی کو وکلاءکے علاوہ دیگر شعبہ ہئے زندگی میں بھی متحرک کرنا ہے او رپنجاب کے گلی کوچوں میں پارٹی کا پیغام پہنچا کر پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانا ہے پیپلز پارٹی ترقی پسند جمہوری جماعت ہے اور رجعت پسندوں کے خلاف ہر میدان میں برسر پیکار ہے ملک میں بحالی جمہوریت کی تحریکوں میں وکلاءبرادری کا کلیدی کردار ہے او رپیپلز پارٹی کے وکلاءان تحریکوں کا ہر اول دستہ رہے ہیں یہ بات گورنر ہاﺅس لاہو رمیں گورنر پنجاب کی جانب سے پیپلز لائرز فورم کے وکلاءکے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہی انہوں نے کہا کہ وہ تمام ترقی پسند او رجمہوری سوچ کے علمبردار وکلاءکو ساتھ ملائیں او رہائی کورٹ بار کے انتخاب میں اپنی فتح یقینی بنائیں