چار ہفتوں کے دوران خسرے کے 1695 مشتبہ مریض‘ پنجاب میں خوف کے سائے

پنجاب میں سال 2026 کے ابتدائی چار ہفتوں کے دوران خسرے کے 1695 مشتبہ مریض سامنے آگئے۔محکمہ صحت پنجاب کے ڈی جی ہیلتھ سروسز کی جانب سے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔خسرے سے اموات کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے سلسلے میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے چار ہفتوں میں خسرے کے لیبارٹری ٹیسٹ سے کنفرم مریضوں کی تعداد 330 ہو چکی ہے جبکہ صوبے بھر میں خسرے کے 40 آو¿ٹ بریک الرٹس جاری کیے گئے گزشتہ سال خسرہ کی ویکسینیشن مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہی، مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو مفت ویکسین لگائی گئی تھی مگر رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پنجاب میں خسرے کے 23 ہزار 680 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 6 ہزار 747 لیبارٹری سے کنفرم ہوئے، اسی سال خسرے سے 16 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسی طرح سال 2025 میں خسرے کے 19 ہزار 913 مشتبہ کیسز سامنے آئے جبکہ 4 ہزار کیسز لیب سے کنفرم ہوئے، 2025 کے دوران خسرے سے 4 اموات رپورٹ کی گئیں

خاص خبریں