ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے:شزا فاطمہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ اگر آج نوجوانوں کو آئی ٹی کی معیاری تربیت دی جائے تو پاکستان بہت جلد ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل شناخت بنانے پر کام جاری ہے جبکہ پاکستان کے کسی بھی شہر کے طلبہ کو یکساں سہولیات فراہم کی جائیں گی ہم سب مل کر عہد کریں گے کہ آئی ٹی انقلاب میں پاکستان دنیا کی قیادت کرے گا اور خاص طور پر خواتین کو اس شعبے میں آگے بڑھایا جائے گاوفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اقدامات کی ہدایت کی ہے کیونکہ اب ہر شعبے کے لیے آئی ٹی نہایت اہم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے طلبہ مختلف شعبہ جات میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور ان کا مستقبل روشن ہے شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور انہیں آگے لانا حکومت کی ترجیح ہے