مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چودھری راسخ الٰہی اور چودھری پرویز الٰہی کی ہمشیرہ بی بی ثمیرہ الٰہی نے گزشتہ روز مصروف گزارہ انہوں نے چودھری ریاض وڑائچ کے صاحبزادے چودھری بلال وڑائچ آف سپین کی دعوت ولیمہ میں خصوصی طور پر شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیئر مین نشان حیدر گروپ شیخ شہکاز اسلم ، سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چودھری ، چودھری وارث سندھو، قاضی خالد سیف اللہ ، چودھری عابد پوربہ ، چودھری احسان نواز وڑائچ ، سید توصیف شاہ ، راجہ تصدق ، چودھری سکند رساہی ایڈووکیٹ ، چودھری عمر باگڑی ، ابوذر ڈار، ابراہیم نجیب چیمہ ودیگر بھی موجود تھے ۔بعد ازاں انہوں نے چودھری نوید گوندل کے بھانجے کی وفات پر ، مہر محمد ارشد سابق کونسلر کی وفات پر اور حاجی محمد انور آف ایشرہ کی وفات پران کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ چودھری راسخ الٰہی اور بی بی ثمیرہ الٰہی نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے جیسے آپ نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ہم بھی ہمیشہ آپ کے سات سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گجرات کی عوام نے ہمیشہ چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی کے ساتھ وفاکی ہے آپ لوگوں کی محبت ہی ہماری ہمت ہے انشاءاللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔