ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر قیادت منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول چوہان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں1۔قاسم محمود 2۔ہاشم محمود 3۔یاسم رضا شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور اور 5 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی SI طاہر الزمان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عدنان شہزاد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 2640 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ڈی ایس پی سٹی سرکل ظفر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن ضیغم عباس ہاشمی نے انچارج چوکی جٹووکل SI کلیم اللہ اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار ملزم حسنین عارف کر گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پیسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔