وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، اس واقعے کے ذریعے قوم اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی جسے قوم نے اپنے اتحاد سے ناکام بنادیا ترلائی دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، آئی جی، وزیر، فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر روز دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں ہلاک کررہے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کی قرض دار ہے بم دھماکے کے واقعے کیوجہ سے پوری قوم سوگوار ہے اور سب کے دل انتہائی دکھی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرے جبکہ یقین دہانی کرائی کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی وزیراعظم شہباز شریف نے ترلائی میں خودکش حملہ آور کو دبوچنے کے دوران شہید ہونے والے شہری عون عباس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیاوزیراعظم نے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا اور مسجد انتظامیہ شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں‘ باقی شہدا کے لیے پچاس لاکھ روپے فی کس، زخمیوں کے لیے 30 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو دس لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے